تازہ تر ین

پی ٹی آئی کارکنوں کا لوٹے اٹھا کر ایم پی اے چوہدری مسعود کے گھر کے باہر احتجاج

رحیم یار خان: (ویب ڈیسک) رحیم یار خان میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے 40 کروڑ لینے کے مبینہ الزام پر اپنی جماعت کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری مسعود کے گھر کے باہر احتجاج کیا۔
سابق وفاقی وزیر اطلاعات و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اپنی ہی جماعت کے رکن پنجاب اسمبلی مسعود مجید پر 40 کروڑ روپے لیکر بیرون ملک جانے کا الزام عائد کیا ہے۔
اس الزام کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے لوٹے اٹھا کر مسعود مجید کےگھر کے باہر احتجاج کیا اور رکن اسمبلی کے خلاف نعرے بازی کی۔
احتجاج کے دوران مسعود مجید کے گھر کے دروازے بند تھے۔ احتجاج کی اطلاع پر پولیس بھی رکن اسمبلی کے گھر کے باہر پہنچ گئی
چوہدری مسعود مجید پی پی 257 لیاقت پور سے پی ٹی آئی کے ایم پی اے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain