تازہ تر ین

پی آئی اے نے بین الاقوامی پروازوں کے کرایوں میں کمی کردی

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے نے بین الاقوامی پروازوں کے کرایوں میں بھی کمی کا اعلان کردیا ہے۔
پی آئی اے نے اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں نمایاں کمی کے بعد بین الاقوامی روٹس پر بھی کرایوں میں کمی کردی ہے۔
پی آئی اے نے کینیڈا کی پروازوں پرکرایوں میں 8 فیصد کمی کردی ہے جب کہ خلیجی ممالک کے روٹس پرکرایوں میں 15 فیصد کمی کی گئی ہے۔
ترجمان پی آئی کے مطابق سعودی عرب کے روٹ پر بھی کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔
پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کرایوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain