تازہ تر ین

پاکستانی باڈی بلڈر فہیم ملک کا ڈبلیو ایف ایف یونیورس میں گولڈ میڈل، تاریخ رقم کردی

بنکاک: (ویب ڈیسک) پاکستانی باڈی بلڈر فہیم ملک نے ورلڈ فٹنس فیڈریشن یونیورس پرو کارڈ میں ملک کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کردی۔
فہیم نے بنکاک میں منعقدہ پروفیشنل باڈی بلڈنگ ایونٹ ڈبلیو ایف ایف یونیورس کے ٹاپ ٹیر مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ معیز مہر نے جونیئر کیٹیگری میں چاندی کا تمغہ جیت کر دوسری پوزیشن حاصل کی، پاکستان کے اعجاز حیدر نے ایونٹ میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
ڈبلیو ایف ایف یونیورس مقابلے میں آسٹریلیا، جنوبی افریقا، ملائیشیا، میکسیکو، فلپائن، بھارت، انڈونیشیا، ویتنام، جاپان اور پاکستان سمیت 30 مختلف ممالک کے باڈی بلڈرز نے شرکت کی، تین پاکستانی باڈی بلڈرز نے ڈبلیو ایف ایف پاکستان کے صدر وسیم قریشی کی قیادت میں ایونٹ میں حصہ لیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain