Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بیٹا میری پوری دنیا ہے، ماہرہ خان کا اذلان کیلئے محبت بھرا پیغام
    • پاکستانی پاسپورٹ 2026 میں 183ویں نمبر پر صرف 9 ممالک کا ویزا فری داخلہ
    • مکہ مکرمہ میں ممکنہ فضائی حملے کے خطرے پر ہنگامی الرٹ
    • عمران خان کی حراست پر 7 سابق آسٹریلوی کپتانوں کا وزیرِ خارجہ پینی وونگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ
    • این ڈی ایم اے کا سیلابی الرٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ سرگودھا، سوات اور گلگت میں شدید بارش کا خدشہ
    • پاکستان میں سونے کی قیمت ساڑھے 4 لاکھ روپے سے نیچے آگئی
    • پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا ONIC آپریشنز فوری بند کرنے کا حکم
    • ”میں نے کون سے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی؟“ محمد رضوان کا این سی سی آئی اے کو جواب
    • پاکستانی فاسٹ بولر رضااللہ کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہیرو جیسا استقبال
    • حوثی حملوں میں 13 شہری زخمی سعودی عرب کا سخت ردعمل کا اعلان
    • بابر اعظم سات سال بعد فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپس آگئے
    • سعودی آئل پائپ لائن 3 سے 5 ہفتے بند رہنے کا خدشہ، عالمی سپلائی متاثر ہونے کا امکان
    • ضلع کونسل راولپنڈی کے کروڑوں روپے مالیت کے ترقیاتی ٹینڈرز بے ضابطگیوں الزامات
    • راولپنڈی پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں، 2 منشیات سپلائر گرفتار، 3 کلو سے زائد چرس برآمد
    • اور پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کیساتھ مفاہمتی یادداشست پر دستخطBISPکا NITB
    • راولپنڈ ی پولیس کی کارروائیاں،4 افراد گرفتار،شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ سے جرمن وفاقی حکومت کے کمشنر کی ملاقات
    • مشیر وزیراعلیٰ پنجاب علی ڈار’وزیر زراعت پنجاب عاشق کرمانی کی زیر صدارت اجلاس
    • افغانستان اسوقت دہشتگردوں کا بیس کیمپ ہے: حنیف عباسی
    • موٹر وے پولیس نیمنشیات پنجاب اسمگل کی کوشش ناکام بنا دی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بھارت کو دیے گئے منہ توڑ جواب ’آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ‘ کو 7 برس مکمل

    By Khabrain Newsفروری 27, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پاکستان کی جانب سے بھارت کو اس کی اشتعال انگیزی پر دیے گئے منہ توڑ جواب ’آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 7 برس مکمل ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افواج پاکستان کی قیادت نے افسروں اور جوانوں کی جرات، پیشہ وارانہ مہارت اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ مسلح افواج کی قیادت نے عزم ظاہر کیا کہ پوری قوم شہدا کو سلام پیش کرتی ہے اور ارض پاک کی خودمختاری کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 7 سال مکمل ہونے پر مسلح افواج کی قیادت نے خراج تحسین پیش کیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے افسران اور جوانوں کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے اُن کے عزم، حوصلے، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو سلام پیش کیا ہے۔

    آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ 27 فروری 2019 کو بھارت کی بلااشتعال جارحیت کے جواب میں شروع کیا گیا تھا، جس میں پاکستان کے اس عزم کا عملی اظہار کیا گیا کہ ملکی خودمختاری کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا۔

    آپریشن کے دوران مسلح افواج نے اپنی آپریشنل صلاحیت اور تیاری کا بھرپور مظاہرہ کیا اور دشمن کی جانب سے مزید جارحیت کو مؤثر انداز میں روکا اور اسٹریٹیجک توازن بحال کیا۔

    فیلڈ مارشل اور سروس چیفس نے اس موقع پر اپنے پیغام میں قومی سلامتی اور علاقائی امن کے عزم کا اعادہ کیا اور اعلان کیا کہ مسلح افواج ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ مسلح افواج ملک کے دفاع کو یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت چوکس ہیں۔

    انہوں نے واضح کیا کہ مسلح افواج عالمی امن و استحکام میں بھی فعال کردار ادا کرتی رہیں گی۔

    26 فروری کو نااہل بھارتی فضائیہ نے لائن آف کنٹرول عبور کر کے بالاکوٹ کے قریب جارحانہ کارروائی کی

    27 فروری کو آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ کے تحت پاک فضائیہ نے محدود مگر مؤثر کارروائی کرتے ہوئے اپنی خودمختاری کا دفاع کیا

    پاک فضائیہ کے آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ کا مقصدجنگ کو ہوا دینا نہیں بلکہ اسٹریٹجک توازن بحال کرنا تھا.

    کارروائی کے دوران پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارتی مِگ 21 طیارہ گرا کر پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن ورتھمان کو گرفتار کر لیا

    اسی دوران بوکھلاہٹ کی شکار بھارتی افواج نے اپنا ہی ہیلی کاپٹر تباہ کر دیا جس کے نتیجے میں متعدد بھارتی اہلکار ہلاک ہوئے.

    عالمی عسکری روایات کی پاسداری کرتے ہوئے پاکستان نے گرفتار پائلٹ کو مہذب سلوک کے بعد بطور پیغامِ امن رہا کر دیا.

    گرفتار بھارتی پائلٹ کی واپسی کو عالمی سطح پر پاکستان کا ذمہ دار ریاستی طرزِ عمل اور سنجیدہ پالیسی قرار دیا گیا.

    اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مربوط کمانڈ اینڈ کنٹرول، بر وقت انٹیلیجنس اور درست ہدف بندی نے اعلیٰ تربیت اور آپریشنل تیاریوں میں پاکستان کی برتری ثابت کی۔

    انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کی فضائی طاقت کا غرور ملیامیٹ کیا- آج 7 برس بعد دشمن نئے روپ میں حملہ آور ہوا ہے اور اب افغان طالبان کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا گیا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      بیٹا میری پوری دنیا ہے، ماہرہ خان کا اذلان کیلئے محبت بھرا پیغام

      پاکستانی پاسپورٹ 2026 میں 183ویں نمبر پر صرف 9 ممالک کا ویزا فری داخلہ

      عمران خان کی حراست پر 7 سابق آسٹریلوی کپتانوں کا وزیرِ خارجہ پینی وونگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

      تازہ ترین

      پاکستانی پاسپورٹ 2026 میں 183ویں نمبر پر صرف 9 ممالک کا ویزا فری داخلہ

      عمران خان کی حراست پر 7 سابق آسٹریلوی کپتانوں کا وزیرِ خارجہ پینی وونگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

      لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.