لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب میں وزارتِ اعلیٰ کا تاج کس کے سر سجے گا؟ صوبائی اسمبلی کا اجلاس شروع نہ ہو سکا۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس کیلئے ایوان میں گھنٹیاں بجائی گئیں جسکے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ کے اراکین صوبائی اسمبلی ایوان میں پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ پجاب کے امیدوار پرویز الہیٰ بھی ایوان میں پہنچ چکے ہیں۔
ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کے اراکین بھی اسمبلی میں موجود ہیں اور اب سے کچھ دیر میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا عمل شروع ہوگا۔
خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے پاس 167، پیپلزپارٹی کے 7‘ آزادامیدوار 5 جبکہ راہ حق پارٹی کا ایک ووٹ ہے مجموعی طور پر مسلم لیگ نون کے امیدوار حمزہ شہبازکو 180 اراکین جبکہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق)کے امیدوار پرویزالہی کو تحریک انصاف کے 178اور مسلم لیگ (ق)کے10اراکین کی حمایت حاصل جبکہ وزیراعلی پنجاب کے لیے 186ووٹ درکار ہیں . تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق)کے مشترکہ امیدوار پرویزالہی کو188اراکین کی حمایت حاصل ہے۔