تازہ تر ین

پاکستان کی ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی نے کے ٹو سر کرکے تاریخ رقم کردی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان کی خاتون کوہ پیماؤں ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی نے ایک ہی دن میں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو سرکرکے تاریخ رقم کردی۔
ثمینہ بیگ نے کے ٹو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما کا اعزاز اپنے نام کر لیا، انہوں نے آج صبح 7 بج کر 42 منٹ پر کے ٹو کی چوٹی پر قومی پرچم لہرا دیا، 8611 میٹر بلند کے ٹو دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ہے۔
ثمینہ کی ٹیم کے اراکین عید محمد، بلبل کریم، احمد بیگ، رضوان داد، وقار علی اور اکبر سدپارہ بھی کے ٹو سر کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ثمینہ بیگ نے 2013 میں ماؤنٹ ایوریسٹ کو بھی سر کیا تھا۔
ثمینہ بیگ کے بعد ایک اور خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے بھی کے ٹو کو سر کرلیا، نائلہ کیانی کے ٹو سر کرنے والی دوسری پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئی ہیں۔
وہ جمعہ کی صبح 10 بج کر 15 منٹ پر کے ٹو کے ٹاپ پر پہنچیں جب کہ ثمینہ بیگ نے بھی آج ہی صبح 7 بج کر 42 منٹ پر کے ٹو کی چوٹی سر کی ہے، ایک ہی دن میں دو پاکستانی خواتین نے کے ٹو سر کرکے تاریخ رقم کردی۔
واضح رہے کہ 8611 میٹر بلند کے ٹو دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ہے اور ثمینہ بیگ نے ٹو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain