تازہ تر ین

دنیش گناوردینا نے سری لنکا کے نئے وزیراعظم کا حلف اُٹھالیا

کولمبو: (ویب ڈیسک) بائیں بازو کی سیاسی جماعت کے رکن اسمبلی دنیش گناوردینا نے سری لنکا کے 15 ویں وزیر اعظم کے طور پر حلف اُٹھالیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بدترین مالی بحران کے شکار سری لنکا میں رانیل وکرما سنگھے کے صدارت کا عہدہ سنبھالنے کی صورت میں خالی ہونے والے وزیراعظم کے عہدے پر قائد ایوان اور سابق وزیر دنیش گناوردینا نے حلف اٹھا لیا۔
نومنتخب صدر رانیل وکرما سنھگے نے 73 سالہ وزیراعظم دنیش گناوردینا سے وزیر اعظم دفتر میں عہدے کا حلف اٹھایا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور وزیراعظم ہاؤس کے باہر احتجاجی مظاہرین کی بڑی تعداد موجود تھی۔
نئے وزیراعظم دنیش گناوردینا کی تقرری صدر رانیل وکرما سنگھے نے کی تھی، دونوں اسکول کے دنوں کے دوست بھی ہیں۔
خیال رہے کہ دنیش گناوردینا سری لنکا سے فرار ہوکر مستعفی ہونے والے سابق وزیراعظم مہیندا راجاپاکسے کے قریبی ساتھی اور ان کے سیاسی خاندان کے حلیف ہیں۔
دنیش گناوردینا ایک منجھے ہوئے سیاست دان ہیں جن کے والد ڈان فلپ روپاسنگھے گناوردینا نے بھارت میں نوآبادیاتی نظام اور سامراج کے خلاف طویل جنگ کی تھی اور جواہر لعل نہرو، جے پرکاش نارائن اور کرشنا مینن کی طرح معروف رہنما بن گئے تھے۔
دنیش گناوردینا نے اپنے والد کی طرح بائیں بازو کی سیاست کی اور 1977 سے مسلسل پارلیمنٹ کا حصہ بنتے رہے اور اس دوران خارجہ امور، تعلیم، پانی اور نکاسیٔ آب کے وزیر رہے۔
واضح رہے کہ شدید عوامی احتجاج اور دباؤ کے باعث صدر، وزیراعظم اور اس خاندان کے دیگر وزرا کو مستعفی ہوکر ملک سے فرار ہونا پڑا تھا جس کے بعد نئے صدر اور وزیراعظم نے حکومت سنبھالی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain