اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) و جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان پیپلزپارٹی کے صدر آصف زرداری اور مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت کو ٹیلیفون کیا۔
ن لیگ کے امیدوار حمزہ شہباز دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے جبکہ پرویز الٰہی کو پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ووٹنگ کے نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار پرویز الٰہی نے 186 ووٹ لیے جبکہ مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز نے 179 ووٹ لیے۔
ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے رولنگ دی کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ق لیگ کے کاسٹ کیے گئے تمام 10 ووٹ مسترد ہوتے ہیں اور میں اس بات کا اعلان کرتا ہوں کہ 10 ووٹ ختم ہونے کے بعد حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے ہیں۔
اس فیصلے کو سپریم کورٹ نے تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے اور سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا۔
دوسری جانب اتحادی حکومت کی جانب سے ایک دوسرے کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے اور مولانا فضل الرحمان نے شہباز شریف، آصف زرداری اور چوہدری شجاعت کو ٹیلیفون کیا۔
مولانا فضل الرحمان نے ٹیلفونک رابطے میں تینوں رہنماؤں کو پنجاب میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔