لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماءچوہدری شجاعت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مخلوق خدا کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے گورنر ہاﺅس میں ہونے والی تقریب میں حلف اٹھانے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’اللہ تعالیٰ کا شکر ہے جس نے ایک مرتبہ پھر ہمیں کامیاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)، اتحادی جماعتوں کے اراکین سمیت آصف زرداری اور چوہدری شجاعت حسین صاحب کا بھی شکریہ جنہوں نے ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ انشاء اللہ ہم مخلوق خدا کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے۔
