لاہور: (ویب ڈیسک) رواں سال آسٹریلیا میں ہونے والی بگ بیش لیگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں پہلی مرتبہ غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے ڈرافٹ متعارف کرایا گیا ہے، بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی غیر ملکی کھلاڑیوں کے ڈرافٹ میں شامل ہوں گے۔
بی بی ایل کا غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے ڈرافٹ 28 اگست کو ہو گا جبکہ لیگ 13 دسمبر کو شروع ہو گی۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق حارث رؤف اور شاداب خان گزشتہ سیزن کی طرح اس سال بھی اِن ایکشن ہوں گے۔






































