تازہ تر ین

یوکرین کے ساتھ معاہدے کے اگلے روز ہی روس کا یوکرینی شہر پر میزائل حملہ

کیف: (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ اور ترکیہ کی ثالثی میں یوکرین سے اناج برآمد کرنے کے معاہدے کے ایک دن بعد ہی روس نے یوکرینی ساحلی شہراوڈیسا پر میزائل حملہ کر دیا ہے۔
یوکرینی فوج کا کہنا ہے اوڈیسا میں روس نے میزائلوں سے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا،
یوکرینی حکام کی جانب سے اوڈیسا پر روسی حملے کو روسی صدر کی جانب سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور ترک صدر کی تضحیک کے مترادف قرار دیا گیا ہے۔
یوکرینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے یوکرینی گندم برآمد کرنے کا معاہدہ ٹوٹا توعالمی غذائی بحران کی ذمہ داری روس پر عائد ہوگی۔
روس اور یوکرین کے درمیان یوکرین کی گندم برآمد کرنے کے لیے یواین، ترکیہ کی ثالثی میں معاہدہ گزشتہ روز ہوا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain