Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بانی پی ٹی آئی کا پارٹی کی قیادت اہم رہنماوں پر عدم اطمینان کا انکشاف
    • معدنیات خام شکل میں برآمد کرنا مقصد نہیں صاف توانائی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی صنعتی پیداوار میں فعال کردار چاہتے اسحاق ڈار
    • سکوک اجرا کا 10کھرب روپے کا سنگ میل عبورحکومت اسلامی مالیاتی نظام کے فروغ کئلئے پر عزم ہے وزیر خزانہ
    • سابق عالمی سکوا ئش چمپئن گوگی علائوالدین خبریں ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے۔
    • ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن برہم عطاء تارڑ پر سزا کی تلوار
    • انڈر 19 ایشا کپ بھارت کامیاب فائنل میں پاکستان سے مقابلہ
    • قرانی آیت والا ہار پہننے پر کرینی کپور کو قانونی نوٹس جاری
    • اعلان عالم اسلام ایڈیشن اج کی رنگین اشاعت ملا حظہ کریں
    • جیل میں عمران کی اہلیہ اور انکے وکلاء کی ملاقاتیں اچھی بات ‘ انکی قید ِ تنہائی ختم ہونی چاہیے:خواجہ سعد رفیق
    • یو اے ای میں حادثہ’ بے قابو ٹرک نے 22گاڑیوں کو کچل دیا’ 14 افراد جاں بحق
    • ملک کیلئے سبز ہلالی پرچم بلند کیا مگر ‘پرائیڈ آف پرفارمنس’ تک نہ ملا: گوگی علائوالدین
    • خیبر میں پولیس کارروائی کے دوران اہم دہشتگرد کمانڈر سیف اللہ مارا گیا
    • رائیونڈ: عالمی تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے میں شریک افراد بیان سن رہے ہیں۔
    • مقبوضہ کشمیر، سری نگر میں پابندیاں مزید سخت
    • اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان بارنمائندگان کے ساتھ ای فائلنگ کے حوالے سے میٹنگ کر رہے ہیں۔
    • چھوٹے صوبوں پر بجٹ سے پہلے اہم پیشرفت متوقع ہے: مصطفی کمال
    • تعلیمی اسناد پر قانونی تنازع انڈونیشیا کے نائب صدر مستعفی
    • استقبالیہ تقریب میں میکرون کے سامنے دو فرانسیسی گارڈ اچانک زمین پر گر پڑے، ویڈیو وائرل
    • تربیلا ڈیم خرابی: حفاظتی اقدامات کے تحت ٹنل نمبر 5میں آمد و رفت بند
    • ملک بھر کی عدالتوں میں ویمن فیسیلی ٹیشن سنٹرز کے قیام کا فیصلہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بلوچستان میں بارشیں، متعدد بستیاں زیر آب، حادثات میں 100 سے زائد افراد جاں بحق

    By Khabrain Newsجولائی 24, 2022
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کوئٹہ: (ویب ڈسیک) ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں نے تباہی مچا دی، بلوچستان میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 100سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ دو ہزار پانچ سو چھتیس مکان منہدم ہوئے۔ روجھان میں سیلابی ریلے کے باعث متعدد بستیاں زیر آب آ گئیں، سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں بھی ہر طرف پانی ہی پانی ہے۔
    ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں سے تباہی ،مکانات کے ساتھ ساتھ سیلابی ریلے انفرا اسٹرکچر بہا لے گئے ، شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے تو انتظامیہ بے بسی کی تصویر بنی ہوئی ہے۔ بلوچستان میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 100ہوگئی۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے 63 افراد زخمی بھی ہوئے۔ بارشوں سے 2 ہزار 536 مکان مہندم اورایک ہزار17 کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ صوبے کے مختلف علاقوں میں بارشوں سے9 پلوں کو بھی نقصان پہنچا۔
    روجھان میں مسلسل بارش سے کوہ سلیمان سے نکلنے والے سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی، ڈنڈا کوٹ گمانمل صفدر آباد میں معتدد بستیاں زیر آب آ گئیں، سیکڑوں سیلاب متاثرین کھلے آسمان تلے دریائی بندوں اور سڑکوں پر رہنے پر مجبور ہیں۔ راجن پور میں بھی صورتحال مختلف نہیں ، سیلابی ریلے نے ہر طرف تباہی مچا دی ، چک شہید کا حفاظتی بند ٹوٹنے سے پانی درجنوں بستیوں میں داخل ، لوگ کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہو گئے۔ اپر کوہستان میں بھی بارشوں سے تباہی ، متعدد بستیاں زیر آب اور فصلیں تباہ ہو گئیں، کئی منی ہائیڈل پاور بھی سیلاب میں بہہ گئے۔
    گلگت بلتستان میں بھی بارشوں سے تباہی مچ گئی، لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے شاہر قراقرم متعدد مقامات پر بلاک ہو گئی ،بجلی گھروں کو نقصان پہنچے سے بجلی کی فراہمی میں تعطل سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
    چترال میں موسلا دھار بارشوں سے درجنوں گھروں اور فصلوں کو شدید نقصان پہنچا، سیلابی ریلے کے باعث سڑکیں بند ہونے سے لوگوں کو نقل و حرکت میں مشکلات کا سامنا ہے۔
    خان پور، لورالائی ، حیدر آباد اوربارکھان میں بھی بارشوں سے تباہی کے مناظر جا بجا دکھائی دے رہے ہیں۔ نشیبی علاقوں میں پانی ہی پانی جبکہ لورالائی میں سیلابی ریلے میں گاڑی بہہ گئی، مقامی افراد نے گاڑی میں سوار چار افراد کو بچا لیا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سابق عالمی سکوا ئش چمپئن گوگی علائوالدین خبریں ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے۔

      ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن برہم عطاء تارڑ پر سزا کی تلوار

      ڈی جی ایس آئی ایف سی کی خیبر پختونخوا کی کاروباری برادری سے ملاقات

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.