تازہ تر ین

’ن لیگ اور ش لیگ کیلئے موجودہ صورتحال 100 پیاز 100 چھترکھانےکے مترادف ہے‘

لاہور : (ویب ڈسیک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ بیگم صفدر اعوان کی گالم گلوچ بریگیڈ میدان عمل میں نکل آئی ہے۔
اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سوشل میڈیا اور پریس کانفرنس کے ذریعے دھمکیاں دی جا رہی ہیں، طلال چوہدری جیسے بدنام زمانہ اداکار ججز کے خلاف بولنے کے لیے لانچ کر دیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور ش لیگ کے لیے موجودہ صورتحال 100 پیاز اور 100 چھتر کھانےکے مترادف ہے۔
فیاض چوہان نے مزید کہا کہ اب تو ن لیگ بھی فوری الیکشن کا مطالبہ کرنے کی دھمکیاں دینےلگ گئی ہے جبکہ دوسری جانب بیگم صفدر اعوان کی گالم گلوچ بریگیڈ میدان عمل میں نکل آئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain