تازہ تر ین

ملک کو معاشی بحران کی قیامت سے بچانے کیلئے بہت تھوڑا عرصہ رہ گیا : شیخ رشید

اسلام آباد: (ویب ڈسیک) سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ‏ملک کو معاشی بحران کی قیامت سے بچانے کے لیے بہت تھوڑا عرصہ رہ گیا ہے، ن لیگ عدلیہ کے خلاف کس ایجنڈے پر نکلی ہے۔
اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام ملک کو ڈیفالٹ کی طرف لے کر جا رہا ہے۔ 30 اگست سےپہلے ہمیں اہم فیصلے کرنے ہوں گے ورنہ شائد کوئی بھی حکومت نہ چلا سکے۔ مضبوط ریاست ہوگی تو سیاست بھی چلے گی۔
انہوں نے کہا کہ آج خام مال کی امپورٹ کے لیے ڈالر دستیاب نہیں ہے۔ اہم آئینی اور قانونی معاملے کو چھوڑ کر اٹارنی جنرل ملک سے باہر کیوں گئے۔ اکتوبر، نومبر میں ہر صورت الیکشن ہوں گے، قوم تیاری کرے، شہباز شریف اورحمزہ اپنا سامان پیک کر لیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain