تازہ تر ین

حب ڈیم کے اوور فلو سے پانی کا غیر معمولی اخراج، حب ندی میں اونچے درجے کا سیلاب

کراچی: (ویب ڈسیک) کراچی اور بلوچستان کے علاقوں کو پانی سپلائی کرنے والے بلوچستان کے حب ڈیم کے مکمل بھر جانے کے بعد اس کے اسپل ویز سے پانی کا اخراج کئی روز سے جاری ہے تاہم حالیہ تیز بارشوں کے بعد پیر کو صورتحال انتہائی غیر معمولی ہوگئی ہے۔
حب ڈیم کے اسپل ویز سے پانی کا غیرمعمولی اخراج جاری ہے جس سے حب ندی میں سیلابی صورتحال پیدا ہو رہی ہے اور ہنگامی صورتحال نافذ کردی گئی ہے۔ حب ندی کے اطراف کی آبادیوں سے لوگوں کا انخلا کیا جا رہا ہے، ایک اندازے کے مطابق حب ندی میں پانی کا بہاؤ کئی فٹ ہے۔
حب ڈیم سے اوور فلو پانی کراچی کیلئے بند مراد کے مقام پر بنی نئی سڑک کے پل کی گنجائش سے زائد ہے۔ یہ زائد پانی پل سے اوور فلو ہوکر سڑک کو کاٹتے ہوئے پھر ندی میں گر رہا ہے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق اس پانی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اس وقت حب ندی میں اونچے درجے کے سیلاب کا اعلان کیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain