Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بانی پی ٹی آئی کا پارٹی کی قیادت اہم رہنماوں پر عدم اطمینان کا انکشاف
    • معدنیات خام شکل میں برآمد کرنا مقصد نہیں صاف توانائی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی صنعتی پیداوار میں فعال کردار چاہتے اسحاق ڈار
    • سکوک اجرا کا 10کھرب روپے کا سنگ میل عبورحکومت اسلامی مالیاتی نظام کے فروغ کئلئے پر عزم ہے وزیر خزانہ
    • سابق عالمی سکوا ئش چمپئن گوگی علائوالدین خبریں ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے۔
    • ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن برہم عطاء تارڑ پر سزا کی تلوار
    • انڈر 19 ایشا کپ بھارت کامیاب فائنل میں پاکستان سے مقابلہ
    • قرانی آیت والا ہار پہننے پر کرینی کپور کو قانونی نوٹس جاری
    • اعلان عالم اسلام ایڈیشن اج کی رنگین اشاعت ملا حظہ کریں
    • جیل میں عمران کی اہلیہ اور انکے وکلاء کی ملاقاتیں اچھی بات ‘ انکی قید ِ تنہائی ختم ہونی چاہیے:خواجہ سعد رفیق
    • یو اے ای میں حادثہ’ بے قابو ٹرک نے 22گاڑیوں کو کچل دیا’ 14 افراد جاں بحق
    • ملک کیلئے سبز ہلالی پرچم بلند کیا مگر ‘پرائیڈ آف پرفارمنس’ تک نہ ملا: گوگی علائوالدین
    • خیبر میں پولیس کارروائی کے دوران اہم دہشتگرد کمانڈر سیف اللہ مارا گیا
    • رائیونڈ: عالمی تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے میں شریک افراد بیان سن رہے ہیں۔
    • مقبوضہ کشمیر، سری نگر میں پابندیاں مزید سخت
    • اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان بارنمائندگان کے ساتھ ای فائلنگ کے حوالے سے میٹنگ کر رہے ہیں۔
    • چھوٹے صوبوں پر بجٹ سے پہلے اہم پیشرفت متوقع ہے: مصطفی کمال
    • تعلیمی اسناد پر قانونی تنازع انڈونیشیا کے نائب صدر مستعفی
    • استقبالیہ تقریب میں میکرون کے سامنے دو فرانسیسی گارڈ اچانک زمین پر گر پڑے، ویڈیو وائرل
    • تربیلا ڈیم خرابی: حفاظتی اقدامات کے تحت ٹنل نمبر 5میں آمد و رفت بند
    • ملک بھر کی عدالتوں میں ویمن فیسیلی ٹیشن سنٹرز کے قیام کا فیصلہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    زیادہ ووٹ لینے والا باہر اور کم لینے والا وزیراعلیٰ پنجاب ہے: چیف جسٹس

    By Khabrain Newsجولائی 25, 2022
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد: (ویب ڈسیک) وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب پر ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا ہے کہ آج زیادہ ووٹ لینے والا باہر اور کم لینے والا وزیراعلیٰ پنجاب ہے، حمزہ شہباز کو وزیراعلی برقرار رکھنے کیلئے ٹھوس بنیاد درکار ہے۔
    چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ دو ماہ پہلے عدالت نے ایک فیصلہ دیا جو سب پر ماننا لازم ہے، ہو سکتا ہے ہمارا فیصلہ غلط ہو لیکن ابھی تک فیصلہ پر نظر ثانی نہیں ہوئی، نظرثانی درخواستیں زیر التوا ہیں، توقع نہیں تھی اسمبلی بحال ہونے کے بعد نئی اپوزیشن واک آؤٹ کر دے گی، عدالت نے نیک نیتی سے فیصلہ کیا تھا۔ اپریل 2022ء سے آج بحران بڑھتا ہی جا رہا ہے۔
    سماعت کے دوران جسٹس عمر عطاء بندیال نے مزید کہا کہ آپ شاید چاہتے ہیں بحران مزید طول ہو، فل کورٹ ستمبر میں ہی بن سکے گی، ہمارے علاوہ صرف دو ججز ہی یہاں دستیاب ہیں، کوشش کر رہے ہیں جہاں عدالت انے والوں کو سہولیات دیں۔ کیا تب تک سب کام روک دیں؟ ریاست کے اہم ترین معاملات کو اس لیے لٹکا نہیں سکتے، آئینی اور عوامی مفاد کے مقدمات کو لٹکانا نہیں چاہیے۔
    انہوں نے مزید کہا کہ ہر شہری کی طرح معیشت کی صورتحال سے ہم بھی پریشان ہیں، کیا معیشت کا یہ حال عدالت کی وجہ سے ہے یا عدم استحکام کی وجہ سے؟ آج زیادہ ووٹ لینے والا باہر اور کم لینے والا وزیراعلی ہے، حمزہ شہباز کو وزیراعلی برقرار رکھنے کیلئے ٹھوس بنیاد درکار ہے، ریاست کے کام چلتے رہنے چاہیے۔ حمزہ شہباز کا الیکشن غلط قرار دیا، ہم نے حمزہ شہباز کو یکم جولائی کو وزارت اعلی سے نہیں ہٹایا، وزیراعلی کے الیکشن سے پہلے بھی فریقین کو بلا کر متفق کیا تھا، حمزہ کو ضمنی الیکشن تک بطور وزیراعلی برقرار رکھا تھا، انہوں نے پرامن اور بہترین ضمنی الیکشن میں کردار ادا کیا، اب وزیراعلیٰ کے الیکشن کا جو نتیجہ آیا اس کا احترام کرنا چاہیے، عدالت کے فیصلے پر انتخابات ہوئے اور پر امن طریقے سے ہوئے، ہمیں یہ ڈھونڈ کر دے دیں کہ کہاں لکھا ہے کہ پارٹی ہیڈ غیر منتخب بھی ہو تو اس کی بات ماننا ہوتی ہے۔
    چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اج جس شخص نے 186 کے مقابلے میں 179 ووٹ لئے وزیراعلی ہے، ایسے وزیراعلی کو جاری رکھنے کیلئے ٹھوس قانون وجوہات چاہئے، ہم یکم جولائی کو فیصلہ دیتے ہوئے بھی موجود وزیراعلی کو کام سے نہیں روکا تھا، الیکشن کے نتائج کا احترام ہونا چاہیے، اپ کہہ رہے ہیں پارٹی ہیڈ کا کنٹرول ہوتا ہے، آپ خود سے سوال سے پوچھیں آئین کے مطابق کس نے ہدایات دینی ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سابق عالمی سکوا ئش چمپئن گوگی علائوالدین خبریں ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے۔

      ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن برہم عطاء تارڑ پر سزا کی تلوار

      ڈی جی ایس آئی ایف سی کی خیبر پختونخوا کی کاروباری برادری سے ملاقات

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.