تازہ تر ین

عدالتوں کو جتھوں کے دباؤ میں نہیں آنا چاہیے، فواد چوہدری

اسلام آباد: (ویب ڈسیک) رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ عدالتوں کو جتھوں کے دباؤ میں نہیں آنا چاہیے، اگر جھتوں نے فیصلےکرنے ہیں تو پھر عدلیہ کا ادارہ ختم ہوجائےگا۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج ججزنے صبرکا مظاہرہ کیا، حکومت کا بڑا قابل اعتراض رویہ رہا اور یہ پہلی بار نہیں، مرضی کے فیصلے نہ ہونے پر ن لیگ سپریم کورٹ پرحملہ بھی کرچکی ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ان کے وکیلوں نے گھنٹوں طویل دلائل دیے، سوال یہ ہےکہ اختیار پارٹی چیئرمین کا ہے یا پارلیمانی لیڈرکا، اگر جھتوں نے فیصلے کرنے ہیں تو پھر عدلیہ کا ادارہ ختم ہوجائےگا، پارلیمانی پارٹی کو اختیار دینے سے سربراہ کی آمریت ختم ہوگی، امید ہے آج فیصلہ ہوجائےگا اور ہم اس کا انتظار کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فروغ نسیم کو عدالت میں دلائل دینے کے لیے استعفیٰ دینا پڑا، وزیر قانون اعظم تارڑ کو دو بار دلائل دینےکی ضرورت پڑی، اگر آپ کا وکیل قابل نہیں تھا تو کوئی اور وکیل کر لیتے، خوشی ہے جج دباؤ میں نہیں آئے، پارلیمانی پارٹی کو اختیار دینے سے جمہوریت مضبوط ہوگی، ڈی سیٹ کرنےکا اختیار پارلیمانی پارٹی کو ہونا چاہیے۔
رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ٹرسٹی وزیراعلیٰ کتنی دیر صوبے کو چلاسکتا ہے، اکثریت نے ووٹ پرویز الٰہی کو دیا، ان کے ہاتھ سے پنجاب نکل گیا ہے، پہلے انھوں نے لوٹوں کے ذریعے حکومت گرائی اب وہ لوٹے کباڑخانے چلے گئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain