تازہ تر ین

عدالت پوچھتی رہی کہاں لکھا ہے کہ فیصلہ جماعت کا سربراہ کرے گا؟ اسد عمر

اسلام آباد: (ویب ڈسیک) رہنما تحریک انصاف اسد عمر نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ دوسری طرف کے وکیل صرف فُل کورٹ کی استدعا کر رہے تھے، کیس کے میرٹ کے اوپر بات نہیں کر رہے تھے۔
اسد عمر نے کہا کہ ہمارے مؤقف کی عدالت کے فیصلوں نے تصدیق کی، حمزہ شہباز کو اس کرسی پر بیٹھنے کے پہلے بھی دن ملے اب اور دن مل رہے ہیں، عدالت نے ان کو مزید موقع دیا، امید ہے کہ کل حتمی فیصلہ ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ دو دن سے پریس کانفرنسز میں کہہ رہے ہیں کہ عدلیہ اچھی نہیں، ہمیں امید ہے کہ کل فیصلہ آجائے گا، جیت سچ کی ہوگی۔
اسد عمر نے کہا کہ عدالت پوچھتی رہی کہاں لکھا ہے کہ فیصلہ جماعت کا سربراہ کرے گا؟ عدالت نے انہیں بہت وقت دیا لیکن ان کے پاس جواب کچھ نہیں تھا، انہیں کل عدالت نے آخری موقع دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب کبھی منتخب ہواہی نہیں تھا، تحریک انصاف آئین اور قانون کا احترام کرنے والی جماعت ہے، امید کرتے ہیں کل عدالت حتمی فیصلہ دے دے گی۔
اسد عمر نے کہا کہ دلیل کوئی نہیں، صرف بات جذبات اور سیاست کی ہورہی ہے ، فوج پر حملے کیے جارہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain