اسلام آباد: (ویب ڈسیک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
سپریم کورٹ نے حکومتی اتحاد کی فل کورٹ کی درخواست مسترد کردی اور کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔
اس فیصلے پر ردعمل میں شہباز گل کا کہنا تھاکہ آج کے فیصلے میں سپریم کورٹ نے بدمعاشوں کی بدمعاشی اور دھمکیوں کو مسترد کردیا۔
انہوں نے کہا کہ کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی ہے۔
