تازہ تر ین

پاکستان اور امریکہ کے صحت کے حکام میں ہیلتھ ڈائیلاگ شروع

امریکہ : (ویب ڈیسک) امریکہ میں وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی زیرقیادت پاکستان اور امریکا کے درمیان ہیلتھ ڈائیلاگ شروع ہوگئے۔
وزیرصحت کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکہ نے صحت کے شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہارکیا ہے، وبائی امراض اور صحت کے تحفظ کےچیلنج سے نمٹنے کیلئے پاک امریکہ اشتراک بہت ضروری اور اہم ہے۔
عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ امریکی فوڈ اینڈ درگ ایڈمنسٹریشن اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اآف پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔یو ایس ایڈ نے پاکستان میں ویکسینیشن کیلئے اضافی طور پر 20ملین ڈالر کی فراہمی کا وعدہ کیا ہے۔پاکستان اور امریکہ حفاظتی ٹیکہ جات غزاییت زچہ بچہ کی صحت نوزائیدہ بچوں کی زندگیاں بچانے سرحد پار صحت کے تحفظ میں تعاون میں پیش رفت کریں گے۔
وزیرصحت کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک نے پاکستان میں بیماریوں پر قابو پانے کیلئے سینٹر کی تشکیلِ و ترقی کیلئے مشترکہ کوششیں شروع کر دی ہیں۔امریکی سنٹر فار ڈیزیز کنٹرول پاکستان میں بیماریوں کے ڈیٹا سینٹر کی مضبوطی کیلئے پاکستان قومی ادارہ صحت کی مدد کرے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain