تازہ تر ین

بلاول نے فرحت اللہ بابر کی سپریم کورٹ کے اختیارات محدود کرنے کی تجویز کی حمایت کردی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے سپریم کورٹ کے اختیارات محدود کرنے کی تجویز دے دی۔
فرحت اللہ بابر نے اپنی ٹوئٹ میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور حکومتی اتحاد کو سپریم کورٹ کے اختیارات محدود کرنے کی تجویز دی اور کہا کہ ارکان پارلیمنٹ اور پی ڈی ایم آئین کا آرٹیکل 191 پڑھیں کیونکہ فیصلہ کرنے کا وقت آگیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 191 کے تحت سپریم کورٹ عدالتی کارروائی کا طریقہ کار طے کرتی ہے۔
وزیرخارجہ و چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے فرحت اللہ بابر کا ٹوئٹ ری ٹوئٹ کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain