اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے خلاف درخواست پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کا رد عمل بھی آگیا۔ اپنے ایک ٹویٹ میں نواز شریف نے عدالتی فیصلے پر کہا “پاکستان کو ایک تماشہ بنا دیا گیا ہے۔ تینوں جج صاحبان کو سلام۔”
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف پرویز الہیٰ کی درخواست منظور کرلی ہے۔ سپریم کورٹ نے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دیتے ہوئے پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ پنجاب قرار دیا ہے۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ حمزہ شہباز اور ان کی کابینہ فوری طور پر اپنے عہدے چھوڑ دے۔ سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز کی طرف سے کی گئی تقرریوں کو بھی کالعدم قرار دے دیا ہے۔