تازہ تر ین

عدلیہ کی بحالی کی تحریک کا دوسرا باب شروع، فیصلے کو پارلیمان اورآئین کی بالادستی میں تبدیل کریں گے:ن لیگ کااعلان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ن لیگ کو کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ پنجاب کا مینڈیٹ ن لیگ کا ہے، چوہدری شجاعت کا خط حرام ہے جبکہ عمران خان کے خط پر 25 ووٹوں کا نکالا جاتا ہے۔ آج سے عدلیہ کی بحالی کی تحریک کا دوسرا باب شروع ہوا ہے۔ آج کے فیصلے کو پارلیمان اور آئین کی بالادستی میں تبدیل کریں گے۔
ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس فیصلے سے ن لیگ کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، ہم جانتے ہیں کہ پنجاب کا مینڈیٹ ن لیگ، نواز شریف اور شہباز شریف کا ہے، یہ نہیں ہوسکتا کہ ایک فیصلہ پنجاب کے اوپر ایک ایسے شخص کو مسلط کردے جس کا مینڈیٹ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ملک کے اندر جوڈیشل کو سے مطابقت رکھتا ہے، یہ فیصلہ ملک اور عوام کو اور زیادہ انتشار اور انارکی کی طرف لے کر جائے گا، اس فیصلے کو آدھے سے زیادہ عوام نہیں مانتے، اس فیصلے پر فل کورٹ اس لیے نہیں بنایا گیا کیونکہ اگر یہ بن جاتا تو فیصلہ مختلف ہوتا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ایک شخص کیلئے آئین کی اپنی مرضی سے تشریح کی جا رہی ہے، چوہدری شجاعت کا لکھا ہوا خط حرام جب کہ عمران خان کے خط پر 25 ووٹوں کو نکالا گیا ۔ آج سے عدلیہ کی بحالی کی تحریک کا دوسرا باب شروع ہوا ہے۔ آج کے فیصلے کو پارلیمان اور آئین کی بالادستی میں تبدیل کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain