تازہ تر ین

صدر مملکت پرویز الہیٰ سے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف لیں گے

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) گورنر پنجاب کی جانب سے حلف لینے سے انکار کے بعد چوہدری پرویز الہیٰ کی تقریب حلف برداری اب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوگی۔
صدرِ مملکت عارف علوی کے حکم پر خصوصی طیارہ پرویز الہیٰ کو لینے لاہور روانہ ہوا ہے جو انہیں لے کر اسلام آباد پہنچے گا۔
ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت عارف علوی ، چوہدری پرویز الہیٰ سے حلف لیں گے، پرویز الہیٰ کی تقریب حلف برداری ایوانِ صدر میں رات 2 بجے ہوگی۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں پرویز الہیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی رولنگ کالعدم قراردے دی ہے۔
سپریم کورٹ نے پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ پنجاب قرار دیا اور گورنر پنجاب کو آج رات ہی ساڑھے 11 بجے تک ان سے حلف لینے کا حکم دیا تھا لیکن تاہم گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے چوہدری پرویز الٰہی سے حلف لینے سے معذرت کرلی جس کے بعد اب صدر مملکت حلف لیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain