تازہ تر ین

وزیر اعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی آج عمران خان سے ملاقات کریں گے

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی آج پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پرویزالٰہی نے رات گئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھانے کے بعد اسلام آباد میں ہی قیام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پرویزالٰہی عمران خان سے ملاقات میں پنجاب میں سپیکر، کابینہ اور دیگر اہم تقرریوں کے لیے مشاورت کریں گے، اس کے علاوہ سیاسی اور عوامی مسائل پر ڈلیور کرنے کے لیے ٹاسک بھی طے کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی عمران خان سے ملاقات کے بعد اسلام آباد سے واپس لاہور آئیں گے جس کے بعد وہ باضابطہ طور پر عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain