تازہ تر ین

پاکستان نے سی پیک سے متعلق بھارت کا بیان مسترد کردیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کے سی پیک پر مضحکہ خیز ریمارکس مسترد کر دیے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ بھارتی بیان سی پیک کو سیاسی بنانے کی مذموم کوشش ہے، سی پیک میں چین کی سرمایہ کاری نے پاکستان کو توانائی اور بنیادی ڈھانچے کی رکاوٹوں پر قابو پانے میں مدد کی۔
ترجمان نے کہا کہ سی پیک خطے کے لیے استحکام، باہمی تعاون اور مشترکہ ترقی کا محور ہے، بھارت عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر کے اسٹیٹس پر گمراہ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain