اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ عمران خان اسمبلی توڑنے کا کہیں تو ایک منٹ بھی نہیں لگاوں گا۔
پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ ہم نے کسی سے زیادتی نہیں کی۔عمران خان جو بھی پالیسی دیں گے اس پر عمل ہوگا۔عمران خان اسمبلی توڑنے کا کہیں تو ایک منٹ بھی نہیں لگاوں گا۔
ان کا کہنا ہے کہ میں عمران خان کی پالیسی اور ویژن کو آگے لے کر جاوں گا۔آصف زرداری سے ملاقات ہوئی نہ کرنی ہے۔چودھری شجاعت صاحب نے پتا نہیں میرے ساتھ ایسا کیوں کیا۔
انہوں نے کہاہے کہ پتہ نہیں چودھری شجاعت کو ایسی کون سی بچوں کی مجبوری تھی۔بچے تو کہتے رہتے ہیں کہ مجھے یہ لے دو، مجھے وہ کھلونا لینا ہے۔
یاد رہے کہ کچھ اس سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کی ملاقات ہوئی۔
بنی گالہ میں ہونے والی ملاقات میں عمران خان نے چودھری پرویزالٰہی کو وزارتِ اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی، جبکہ چودھری پرویزالٰہی نے عمران خان کے اعتماد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
رپورٹ کے مطابق ملاقات میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی، اس ملاقات میں ڈاکٹر شہباز گل بھی موجود تھے۔