تازہ تر ین

شہبازشریف نےعدلیہ پر تنقید کی اور چاہتے ہیں ٹکراؤ کی فضا پیدا ہو:فواد چوہدری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری نے کہا ہے کہ شہبازشریف نےعدلیہ پرتنقیدکی اوریہ چاہتےہیں ٹکراؤ کی فضاپیدا ہو۔
وزیراعظم کی ایوان میں تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے فوادچوہدری نے کہا کہ شہبازشریف کو لگتاہےان کے کیس کا پتہ ہی نہیں نہ انہوں نےایکٹ دیکھاہے جو فیصلہ ان کی مرضی کا آتا ہےاس پر تو مٹھائیاں تقسیم کر رہے ہوتے ہیں۔
فوادچوہدری نے کہا کہ شہبازشریف نےعدلیہ پرتنقیدکی اوریہ چاہتےہیں ٹکراؤ کی فضاپیدا ہو اگر اداروں کےساتھ انہوں نےٹکرانےکی کوشش کی تواب عوام کھڑی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ہم سمجھ رہے تھے اسمبلی میں حکومت کوئی ریلیف یامعیشت کی بات کرےگی پارلیمان کو انہوں نے اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرنا شروع کر دیا ہے پارلیمان میں بیٹھ کرعدلیہ پر تنقید کی جارہی ہے،دھمکیاں دی جارہی ہیں.
ان کا مزید کہنا تھا کہ امپورٹڈحکومت کوسمجھ ہی نہیں آرہی کہ ہمیں کرنا کیا ہے امپورٹڈحکومت کا ہر فیصلہ اسی لیےغلط ہو رہا ہےکیونکہ انہیں کوئی سمجھ ہی نہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain