اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا کی چھٹی لہر میں تیزی جاری ہے، وائرس مزید 8 افراد کی جان نگل گیا۔ قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں وائرس میں مبتلا مزید 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹوں میں 20 ہزار 843 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 761 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کوویڈ کے مثبت کیسز کی شرح 3.65 فیصد رہی جبکہ اب بھی 170 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔