تازہ تر ین

ہتھوڑے نما ہاتھ سے ایک منٹ میں 148 ناریل توڑنے کا نیا ریکارڈ قائم

اٹلی: (ویب ڈیسک) جرمن سے تعلق رکھنے والے مسلمان کھلاڑی نے ایک منٹ میں 148 ناریل توڑکر نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا ہے جس کی تصدیق خود گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی کی ہے۔
محمد کریمنووچ اس سے قبل بھی پانچ مرتبہ ایک ہاتھ سے سب سے زائد تعداد کے ناریل پھوڑنے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔ لیکن اس بار ان کی تعداد کچھ بڑھی اور اٹلی کے شہر میلان میں انہوں نے اس کا براہِ راست عملی مظاہرہ بھی کیا ہے۔ یہ شو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے نشرکیا جاتا ہے۔
اس بار ریکارڈ بنانے کی شرط یہ تھی کہ اس میں مقابل کھلاڑی کی موجودگی کی اجازت دی گئی تھی اور دونوں ہاتھوں سے ناریل توڑنے کی بھی اجازت دی گئی تھی۔ تاہم یہ ضروری تھا کہ ایک ہی ہاتھ کے ایک وار سے ناریل کو توڑا جائے ناکہ بار بار اس پر ہتھوڑا نما ہاتھ مارا جائے۔
یہی وجہ ہے کہ خود کریمنووچ کو بھی ہتھوڑے جیسے ہاتھوں والا کھلاڑی کہا جاتا ہے جو اس سے قبل بہت ساری اشیا توڑنے کے ریکارڈ بناچکے ہیں۔
تاہم اب میلان میں انہوں نے چھٹی مرتبہ ایک ہاتھ سے ایک منٹ میں 148 ناریل توڑے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain