تازہ تر ین

پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ شروع

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر کارروائی شروع ہوگئی۔
اسپیکر سبطین خان نے عدم اعتماد کی تحریک کی وجوہات بیان کیں جس کے بعد سیکرٹری اسمبلی عنایت اللہ لک نے ووٹنگ کے طریقہ کار کا اعلان کیا۔
تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل خالی بیلٹ باکس ایوان میں دکھائے گئے۔ اس کے بعد تحریک پرووٹنگ کا آغاز ہوگیا۔
خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی میں آج پی ٹی آئی کے سبطین خان اسپیکر منتخب ہوئے ہیں اور انہوں نے حلف اٹھاتے ہی ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد پر کارروائی شروع کرادی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں تحریک انصاف کے راجہ بشارت نے اپنی ہی جماعت کے رکن و ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کےخلاف عدم اعتماد کی قراردادجمع کرائی تھی۔
ایوان نے کثرت رائے سے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتمادکی قرارداد منظور کی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain