تازہ تر ین

شہباز شریف نے عمران خان کو فنانشل ٹائمز کے خلاف ہرجانے کے کیس کا چیلنج دے دیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعطم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو چیلنج کیا ہے کہ وہ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے خلاف ہرجانے کا کیس دائر کریں۔ اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا انہیں یقین ہے کہ عمران خان ایسا نہیں کریں گے جس سے یہ بات کھل کر سامنے آجائے گی کہ وہ کس طرح جھوٹ بول رہے اور پاکستان کے لوگوں کو دھوکہ دے رہے ہیں۔
خیال رہے کہ برطانوی اخبار نے اپنے ایک آرٹیکل میں لکھا ہے کہ تحریک انصاف نے بیرون ممالک سے فنڈنگ لی ، پارٹی کو ابراج گروپ کے سربراہ عارف نقوی نے فنڈز فراہم کیے، اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات کے ایک وزیر نے بھی تحریک انصاف کو رقم دی۔
آرٹیکل میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ عارف نقوی نے پاکستان میں شریف اور خان دونوں کی حکومتوں کی حمایت حاصل کرنے کیلئے لابنگ کی ، انہوں نے مبینہ طور پر 2016 میں پاکستانی سیاستدانوں کی حمایت حاصل کرنے کیلئے انہیں 20 ملین ڈالر کی خطیر رقم جاری کی ،یہ رقم مبینہ طور پر نوازشریف اور ان کے بھائی شہباز شریف کیلئے تھی۔
عمران خان کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ڈاکٹر ارسلان خالد نے شہباز شریف کے چیلنج کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ شہباز شریف سے کہیں گے کہ فنانشل ٹائمز کے آرٹیکل کا ایک بار اردو میں ترجمہ کرالیں تاکہ انہیں سمجھ آسکے کہ اس آرٹیکل میں لکھا گیا ہے کہ عارف نقوی نے شریف خاندان کو رشوت کے طور پر 20 ملین ڈالر دیے اس لیے کیس آپ لوگوں کی طرف سے دائر کیا جانا چاہیے۔
ارسلان خالد کے مطابق عارف نقوی نے پی ٹی آئی کیلئے جو فنڈ ریزنگ پروگرامز منعقد کیے ان کی تفصیلات پہلے ہی الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پاس جمع ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain