تازہ تر ین

ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ، پارٹی رہنماوں کی عمران خان سے ملاقات

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد پی ٹی آئی ہنماوں کی عمران خان سے خصوصی ملاقات ہوئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں الیکشن کمیشن فیصلے کا جائزہ لیا گیا۔
واضح رہے الیکشن کمیشن کی جانب سے 8 سال بعد پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا ہے، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ یہ متفقہ فیصلہ ہے، تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈز لیے۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین کیجانب سے جمع کروایا گیا بیان حلفی بھی مس ڈیکلریشن ہے،پارٹی اکاونٹس کے حوالے سے بھی جھوٹا بیان حلفی جمع کرایا گیا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں نثار احمد راجہ اور شاہ محمد جتوئی پر مشتمل بینچ نے پولیٹیکل پارٹیز آرڈر2022 کی دفعہ 6 کے تحت فیصلہ سنایا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یہ کمیشن مطمئن ہے کہ جو ڈونیشن وصول ہوئی، وہ ابراج گروپ اور امریکا میں لی گئی،پی ٹی آئی کینیڈا کارپوریشن سے بھی فنڈنگ وصول کی گئی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ 34غیر ملکیوں سے بھی ڈونیشن وصول کی گئی،تحریک انصاف نے 16 اکاونٹس کے حوالے سے وضاحت نہیں دی۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے تحریری فیصلے کے ساتھ پی ٹی آئی کی حاصل کردہ ممنوعہ فنڈنگ کی تفصیل بھی جاری کردی۔ 68 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں برسٹل سروسز والی فنڈنگ،پی ٹی آئی امریکہ، کینیڈا سے ملنے والی فنڈنگ کو ممنوعہ قرار دیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain