تازہ تر ین

پرووسکائٹ، سلیکون سولر سیل کی افادیت بڑھانے میں غیرمعمولی پیشرفت

سعودی عرب: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں شمسی سیل کی کارکردگی بڑھانے کے لیے نت نئی اختراعات جاری ہیں اور اب اس ضمن میں ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جس کے تحت
دھاتی فلورائیڈ شامل کرکے پرووسکائٹ، سلیکون سینڈوچ (ٹینڈم) سولر سیل کی افادیت غیرمعمولی طور پر بڑھائی گئی ہے۔
کنگ عبداللہ یونیورسٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے ماہرین نے اس کے لیے پرووسکائٹ معدن اور روایتی سلیکون کی کئی پرتوں پر مشتمل سولر سیل بنایا اور ان کے
درمیان دھاتی (میٹل) فلورائیڈ کی کی باریک پرت لگائی گئی ہے۔ گزشتہ کئی برس سے دوہری پرت والے ٹینڈم شمسی سیل کی افادیت بڑھ کر سامنے آئی ہے اور یوں ان پر تحقیق کا دائرہ بڑھا ہے۔ تاہم اب اس میں دھاتی فلورائیڈ کا اضافہ ایسے شمسی سیلوں کو چار چاند لگاسکتا ہے۔
اس ضمن میں جامعہ کے سائنسدانوں نے پرووسکائٹ کے ساتھ ایک باریک تہہ میگنیشیئم فلورائیڈ کی لگائی ہے جس نے پرووسکائٹ سے الیکٹرون کے اخراج کو بڑھایا ۔ اس طرح تجرباتی طورپر ایک سولر سیل میں 50 ملی واٹ بجلی زیادہ ملنے لگی۔ اس طرح جو نیا شمسی سیل بنایا گیا اس کی افادیت 29.3 فیصد تک جاپہنچی۔ دوسری جانب یہ عمل مستحکم رہا اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس پر کوئی فرق نہٰیں پڑا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain