تازہ تر ین

پنجاب کی 18 رکنی کابینہ کی منظوری، عثمان بزدار پارلیمانی لیڈر نامزد

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کی 18 رکنی کابینہ کی منظوری دیدی، سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو صوبائی اسمبلی میں پی ٹی آئی کا پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کی 18 رکنی کابینہ میں صرف تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کو شامل کیا گیا، پہلے مرحلے میں مسلم لیگ قائد اعظم کا کابینہ میں ایک رکن بھی شامل نہیں، عمران خان کی جانب سے سے گزشتہ رات کابینہ کی لسٹ پنجاب قیادت کو موصول ہوئی۔
اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ عثمان بزدار کابینہ میں مسلم لیگ ق کے پاس دو وزارتیں تھیں ، نئی کابینہ میں کوئی نہیں، مسلم لیگ ق کے 10 ارکان اسمبلی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، چودھری شجاعت کیمپ نے ق لیگ کے ارکان اسمبلی سے دوبارہ رابطہ کرلیا، عمران خان کا ساتھ دیکر دیکھ لیا، شجاعت کیمپ کا ق لیگ کے ارکان کو پیغام۔
ذرائع کے شجاعت کیمپ کی ارکان سے پیغام رسانی کی گئی کہ پہلے بھی کہتے تھے کہ عمران خان قابل اعتماد نہیں ، اب بھی وقت ہے کہ عمران خان کا ساتھ چھوڑ کر واپس آجائیں، دس ارکان اسمبلی واپسی کا اشارہ دیں تو دوبارہ معاملات کو ٹھیک کیا جاسکتا ہے، آصف زرداری اور مسلم لیگ ن کے ساتھ دوبارہ بیٹھا جاسکتا ہے۔
میاں محمود الرشید بلدیات ،یاسمین صحت، میاں اسلم اقبال کو ہاؤسنگ، مراد راس تعلیم ، راجہ بشارت پارلیمانی امور، ہاشم جواں خزانہ، خرم ورک کو قانون، راجہ یاسر ہمایوں ہائیر ایجوکیشن، ہاشم ڈوگر محکمہ داخلہ، علی افضل ساہی، لطیف نذر گجر، محسن لغاری، فیاض الحسن چوہان کو بھی وزیر بنانے کا امکان ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain