برمنگھم: (ویب ڈیسک) کامن ویلتھ گیمز کے جیولن تھرو ایونٹ میں آج پاکستانی اتھلیٹ ارشد ندیم ایکشن میں ہوں گے۔
پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 40 منٹ پر جیولن تھرو مقابلے ہوں گے۔پاکستانی اتھلیٹ ارشد ندیم ایکشن میں نظر آئیں گے۔
ارشد ندیم نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ کہنی اور گھٹنے کی انجری کے باوجود محنت کی ہے۔آج فائنل میں اچھا پرفارم کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم نے ہمیشہ محبت دی ہے آج بھی قوم سے دعاؤں کی اپیل ہے۔میں نے پوری لگن سے محنت کی ہے نتیجہ خدا کے ہاتھ میں ہے۔
کامن ویلتھ گیمز:جیولن تھرو ایونٹ میں آج ارشد ندیم ایکشن میں ہوں گے

