تازہ تر ین

25 مئی کو خاتون پر پستول تان کر دھمکانے والا سب انسپکٹر برطرف

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے 25 مئی کو خاتون پر پستول تاننے والے سب انسپکٹر کو برطرف کر دیا۔
صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) محمد ہاشم ڈوگر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ سب انسپکٹر عابد جٹ جس نے 25 مئی کو نہتی اور پُرامن خاتون پر پستول تانا تھا اُسے آج محکمانہ کاروائی کر کے مجاز اتھارٹی نے سروس سے ڈسمس کر دیا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ پنجاب پولیس ایک پروفیشنل ادارہ ہے اور کالی بھیڑوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain