لاہور: (ویب ڈیسک) اسلامی یکجہتی گیمز کے ویمن سوئمنگ مقابلے میں پاکستان کی مشال ایوب 100 میٹر بریسٹ اسٹروک کے فائنل میں پہنچ گئیں۔
مشال ایوب نے ابتدائی ہیٹس میں ایک منٹ 24 عشاریہ ایک دو کی ٹائمنگ کے ساتھ آٹھویں پوزیشن حاصل کی۔
ویمن 100 میٹر بریسٹ اسٹروک کا فائنل آج رات 8 بجے ہوگا۔