تازہ تر ین

عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر فرخ حبیب کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کے 9 حلقوں سے ایک ہی طرح کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔
انہوں نے کہا کہ 8 حلقوں سے کاغذات منظور ہوگئے، آر او فیصل آباد نے بلاجواز کاغذات مسترد کر دیے، فیصلے کو چیلنج کریں گے۔
فرخ حبیب نے کہا کہ آر او نے پہلے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کیاتھا، آٹھ حلقوں سے کاغذات مسترد نہیں ہوئے انھوں نے کردیے۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108 سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے ہیں۔
ضلعی الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اثاثہ جات سے متعلق اعتراضات کا تسلی بخش جواب نہ دیا جس پر ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق پولنگ 25ستمبر کوہوگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain