اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہبازگل کو پمز اسپتال پہنچادیا گیا ہے۔
طبیعت خرابی کے باعث شہباز گل کو پمز اسپتال اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹرز کی ٹیم شہبازگل کا طبی معائنہ کرے گی، میڈیکل ٹیم میں شعبہ میڈیسن، نیوروفزیشن اور کارڈیک ڈاکٹرز شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازگل کو سانس لینے میں دشواری کی شکایت ہے، شہبازگل کے چیک اپ کیلئے ماہر امراض سینہ کو اڈیالہ جیل بھی بھجوایا گیا تھا، میڈیکل ٹیم معائنہ کرکے میڈیکل سرٹیفکیٹ پولیس کے حوالے کریگی۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر شہبازگل کا کورونا ٹیسٹ بھی کیا جائے گا۔