کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی میں مزید بارش کی پیش گوئی کے بعد سندھ حکومت نے کل تمام تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کردیا۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں شدید بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے اور 19 اگست تک شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
شہر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کے بعد سندھ حکومت نے کل تمام تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کیا ہے۔
وزیرتعلیم سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے محکمہ تعلیم کو چھٹی دینے کی ہدایت دی ہے۔
بارش کے باعث کراچی میں انٹربورڈ نے کل ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردیے ہیں۔
کراچی انٹر بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کل کے تمام امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں، ملتوی پرچے 25 اگست کو ان ہی امتحانی مراکز پر شیڈول اور وقت پر لیے جائیں گے۔
اعلامیے کے مطابق عملی امتحانات ری شیڈول کرنے کیلئے کالجوں کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔