اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کی اسلام آباد پولیس کے حوالے ہونے اور ہسپتال منتقل کیے جانے کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان کا رد عمل آ گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ پاکستان بنانا ری پبلک بنتا جا رہا ہے، مہذب دنیا ہماری بربریت کے سامنے حیران رہ جائے گی۔ سب سے بری بات یہ ہے تشدد کے ذریعے اور منصفانہ ٹرائل کے بغیر مثال بنانے کے لیے ایک آسان ہدف کو منتخب کیا گیا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف، ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز، امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان، سابق صدر آصف زرداری نے ریاستی اداروں پر ٹارگٹڈ بیانات کے ذریعے حملے کیے۔ ان کی سرزنش کیے بغیر انہیں کچھ نہیں کہا گیا۔