کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ حکومت نے بارشوں کے باعث صوبے بھر میں تعلیمی ادارے بند کر دیئے ہیں۔ انٹر بورڈ نے آج ہونے والے تمام پرچے بھی ملتوی کر دیئے۔ وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے کہا ہے کہ تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ اس سے قبل آل سندھ پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے تمام نجی سکول و کالجز کو بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ کراچی اور حیدر آباد سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔