تازہ تر ین

وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کا دورہ منسوخ کردیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نےمتحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا دورہ منسوخ کردیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے 2 ستمبرکو یو اے ای کے دورے پر جانا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم نےملک میں تباہ کن سیلاب کی وجہ سے دورہ منسوخ کیا ہے۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں جہاں بلوچستان، سندھ اور خیبرپختونخوا کے علاقے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain