Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پی ٹی آئی 27 ستمبر احتجاج کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے لارجر بنچ تشکیل دیدیا
    • ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد
    • پھر بیٹنگ فلاپ، انگلینڈ کے خلاف پاکستان مشکلات کا شکار
    • جوہر ٹاؤن کی نئی سڑک میں اچانک بڑا گڑھا بن گیا
    • سعودی عرب کی اردن پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت
    • نیپال، چین سرحد پر سیلاب:ہلاکتیں 1,410تک پہنچ گئیں، 5,065سے زائد لاپتا
    • سونا مہنگا ہوگیا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 50 ہزار کے قریب
    • 7 اکتوبر حملے سے پہلے اماراتی وارننگ کا دعویٰ غزہ پر حملے کا جوازاور ایران اسرائیل جنگ،نیتن یاہومشکل میں
    • بین شیلٹن کا بڑا اپ سیٹ، دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز کو ہرا کر یو ایس اوپن سیمی فائنل میں پہنچ گئے
    • فاطمہ ثنا: سیمی فائنل میں پہنچ گئے مگر بیٹنگ بہتر کرنا ہوگی
    • جو روٹ: ایجبسٹن میں پاکستان سخت مقابلہ دے گا
    • حیدرآباد، ملتان، لاہور، فیصل آباد اور کراچی موسمیاتی خطرات میں دنیا کے کمزور ترین شہروں میں شامل
    • ایران کا اردن میں امریکی اڈے پر حملہ ہرمز میں جنگی بحری جہاز پہنچ گئے
    • نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات
    • خان کی جیل منتقلی بارے نیا دعویٰ منیب فاروق کا انکشاف
    • آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ
    • ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں سے میرا کوئی تعلق نہیں: بابر اعظم
    • پاکستان کی ملائیشیا کو 5-2 سے شکست جونیئر ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں رسائی
    • عاقب جاوید پاکستان کرکٹ ٹیم مسائل کی بڑی وجہ،منفی پروپیگنڈہ بند کریں:جیسن گلیسپی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عمران خان کی سیلاب زدگان کیلئے ٹیلی تھون مہم، 5 ارب سے زائد رقم جمع

    By Khabrain Newsاگست 30, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سیلاب زدگان کیلئے فنڈریزنگ مہم ٹیلی تھون شروع کردی۔
    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین مہم کے پہلے روز 5 ارب سے زائد کے فنڈز جمع کرنے میں کامیاب رہے ۔امریکا سے ایک اوورسیز پاکستانی نے 22 کروڑ روپے ،وزیراعظم آزاد کشمیر نے 3 کروڑروپے ، علی امین گنڈا پور نے ایک کروڑ ، پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے 50 لاکھ روپے عطیہ دیا۔ ایک شہری نے عمرہ کینسل کرکے دس لاکھ روپے دیئے ، متعدد ممالک سے اوورسیز پاکستانیوں نے کروڑوں کی فنڈزدیئے۔
    پی ٹی آئی ملائشیا نے ایک کروڑ سے زائد، نیویارک سے حفیظ چودھری نے ایک کروڑ وزیراعلیٰ پنجاب کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا بتایا۔ اداکار شان نے فنکاروں کے ذریعے فنڈ ریزنگ کیلئے پالیسی بنانے کی درخواست کی۔عمران خان کی ٹیلی تھون مہم میں شوبزشخصیات نے بھی شرکت کی، اداکارہ عتیقہ اوڈھو ، حمزہ عباسی، ابرار الحق کے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید بھی شریک ہوئے۔
    امریکا سے ایک شخص نے نام ظاہر نہ کرتے ہوئے 10 لاکھ ڈالرز عطیہ کئے۔ کراچی میں ایک شخص نے نام بتائے بغیر 70 لاکھ روپے، ایک اور شخص نے 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔ پی ٹی آئی کی ویب سائٹ فلڈ ریلیف 2022 پر ساڑھے تین لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔
    اس موقع پر وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے بتایا کہ بیرون ملک مقیم ایک گروپ نے تین کمروں کے گھر بنا کر دینے کی پیشکش کی ہے۔
    سابق وزیر اعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اس موقع پر کہا عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات نمایاں ہو رہے ہیں۔ سیلاب کی وجہ سے پورا پاکستان ڈوبا ہوا ہے ۔ ہم نے بلین ٹری سونامی منصوبہ شروع کیا تھا جو پاکستان کے لئے بہت ضروری ہے ۔ ایسے ہی ہم نے ڈیمز بھی بنانا شروع کر دیئے تھے ۔ ہمارے دور میں دس بڑے ڈیمز کی تعمیر شروع ہو گئی تھی ۔ ڈیمز کے ذریعے ہی سیلاب کی صورتحال سے نمٹ سکتے ہیں۔
    عمران خان نے مزید کہا کہ سیلاب سے پورا ملک متاثر ہوا ہے اور ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پورا پاکستان ہی مل کر اس امتحان کا سامنے کرے گا ۔ ہمیں بحیثیت قوم اپنے سیلاب متاثرین کی مدد کرنی ہے ۔ ہمارے نوجوان رضا کار فورس میں شامل ہوں اور متاثرین کی مدد کریں ۔ ایک کنٹرول روم بنا رہے ہیں جس کے ذریعے رضا کاروں کی رہنما ئی کرینگے۔
    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا انہوں نے مجھے دہشتگرد بنا دیا ہے لیکن اس کے باوجود وفاق اور سندھ حکومت سے بات کروں گا کہ مل کر اس چیلنج سے مقابلہ کریں۔ٹیلی تھون میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سمیت دیگر نے بھی بذریعہ ٹیلیفون شرکت کی، مولاناطارق جمیل نے ٹیلی تھون کے آخر پر رقت آمیز دعا کروائی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      جوہر ٹاؤن کی نئی سڑک میں اچانک بڑا گڑھا بن گیا

      سونا مہنگا ہوگیا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 50 ہزار کے قریب

      حیدرآباد، ملتان، لاہور، فیصل آباد اور کراچی موسمیاتی خطرات میں دنیا کے کمزور ترین شہروں میں شامل

      تازہ ترین

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.