تازہ تر ین

طبی موت یا قتل؟ بھارتی گلوکارہ ویشالی بلسارا کی گاڑی سے نعش برآمد

بھارتی گجرات: (ویب ڈیسک) بھارت کی ریاست گجرات کے شہر ولساڑ میں معروف گجراتی لوک گلوکارہ ویشالی بلسارا اپنی گاڑی میں مردہ حالت میں پائی گئی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکارہ بلسارا میں اپنے شوہر کے ساتھ مقیم تھیں جہاں وہ اپنی گاڑی میں گھر سے باہر نکلی تھیں ، کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی واپس نہ لوٹنے پر ویشالی بلسارا کے شوہر ہریش نے پولیس سے رابطہ کیا۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گلوکارہ کی گاڑی ڈھونڈ نکالی جس میں وہ مردہ حالت میں ملیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ویشالی بلسارا کو گلا گھونٹ کر مارا گیا ہے۔
بھارتی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گلوکارہ کی موت کی تحقیقات کے لئے 8 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور علاقےمیں نصب تمام سی سی ٹی وی کیمروں کی وڈیوز حاصل کرلی گئی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain