تازہ تر ین

وڈیرا شاہی کے خاتمے تک سندھ ترقی نہیں کرسکتا، علی گل پیر

کراچی: (ویب ڈیسک) معروف کامیڈین و گلوکار علی گل پیر نے صوبہ سندھ میں رائج ’وڈیرا شاہی‘ نظام کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔
حال ہی میں سندھ کے ایک رکن قومی اسمبلی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ سیلاب متاثرین کے سامنے بیٹھے منرل واٹر سے پاؤں دھو رہے تھے، ویڈیو پر ردعمل میں علی گل پیر نے کہا کہ جب تک صوبہ سندھ سے وڈیرا شاہی کی سوچ ختم نہیں ہوگی تب تک سندھ اور پاکستان ترقی نہیں کر سکتا۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ بعض افراد نے بتایا ہے کہ امیر علی شاہ کی یہ ویڈیو پرانی ہے جو کہ آج کل وائرل ہے، اگر ایم این اے امیر علی شاہ کی یہ ویڈیو پرانی بھی ہے تو وہ پھر بھی کہیں گے کہ غریب عوام کے ساتھ یہ رویہ نامناسب ہے’۔
علی گل پیر نے کہا کہ میں بھی سندھ میں رہتا ہوں اور ایسے واقعات دیکھ چکا ہوں، اپنے خاندان میں بھی ایسا ہوتا دیکھا ہے۔
کامیڈین نے اس فعل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ امیر علی شاہ اور ان جیسے لوگوں کا رویہ ایسا ہی ہوتا ہے جب ان کا احتساب کیا جاتا ہے تو ان وڈیروں کا رد عمل مختلف ہوتا ہے یا پھر کوئی اگر اِن وڈیروں سے بغاوت کرنے کی سوچتا ہے تو اُن کا حال ناظم جوکھیو جیسا کر دیا جاتا ہے۔
گلوکار علی گُل پیر نے کہا کہ مجھے اِن ویڈیوز میں نظر آنے والے شخص سے نہیں بلکہ اس سوچ سے مسئلہ ہے اور جب تک یہ سوچ رہے گی، کچھ تبدیل نہیں ہو سکتا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain