تازہ تر ین

گوجرانوالا میں سب انسپکٹر نے شادی سے انکار پر لڑکی کو اغوا کرلیا

گوجرانوالا: (ویب ڈیسک) گوجرانوالا میں پولیس سب انسپکٹر نے شادی سے انکار پر لڑکی کو اغوا کرلیا۔
پولیس کے مطابق سب انسپکٹر کے خلاف لڑکی کےمبینہ اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مقدمہ مغوی لڑکی کی بہن کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق جھگڑےکے مقدمے میں تفتیش کیلئے چوکی انچارج ہمارے گھر آیا تھا اور میری بہن کو دیکھنےکے بعد سب انسپکٹرنےفون کالزکرنا شروع کردیں۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ سب انسپکٹر نے زبردستی شادی کیلئے دباؤ ڈالا تو انکار پر بہن کو اغوا کیا۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ سب انسپکٹربھی غائب ہے اور ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain