تازہ تر ین

ملکہ برطانیہ کے انتقال پر برطانوی حکومت کا دس روزہ سوگ کا اعلان

لندن: (ویب ڈیسک) ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم 96 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شاہی محل بکنگھم پیلس نے ملکہ برطانیہ کے انتقال کا اعلان کیا۔
برطانیہ کا ملکہ کے انتقال پر دس روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ کی تدفین لندن برج آپریشن کے منصوبے کے تحت سر انجام پائے گی،ملکہ کے تابوت کو شاہی ٹرین پر سینٹ پینکراس ریلوے اسٹیشن لندن منتقل کیاجائے گا اور پھر ریلوے اسٹیشن سے تابوت بکنگھم پیلس لایا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل آج برطانوی شاہی محل بکنگھم پیلس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ ڈاکٹروں کو ملکہ الزبتھ کی طبیعت سے متعلق تشویش ہے اور انہیں ڈاکٹروں کی نگرانی میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain