سرینگر: (ویب ڈیسک) حریت رہنما عبدالحمید لون نے کہا ہے کہ متعدد کشمیری علمائے دین اور مبلغین کو بھارتی فوج نے گرفتار کر لیا۔
حریت رہنما عبدالحمید لون نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی فسطائی حکومت کا کشمیری علما اور حریت پسندوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور مقبوضہ کشمیر میں علمائے کرام اور حریت رہنماؤں کی گرفتاریوں پر تشویش ہے۔
انہوں نے کہا کہ قابض فوج کی جانب سے مولانا مشتاق احمد ویری، مولانا داؤدی کے بعد مولانا سرجان برکاتی کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بے گناہ کشمیریوں و علمائے دین کی گرفتاریوں کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔
عبدالحمید لون نے کہا کہ قابض افواج نے مولانا سرجان برکاتی کو بھی گرفتار کر لیا ہے اور گزشتہ 3 دنوں میں متعدد کشمیری علمائے دین اور مبلغین کو بھارتی فوج نے گرفتار کیا۔ علما کی گرفتاری بھارتی قابض افواج اور حکمرانوں کی بوکھلاہٹ کا اظہار ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت غیر قانونی ہتھکنڈوں سے تحریک آزادی کشمیر کو دبا نہیں سکتا اور اقوام عالم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔